QR CodeQR Code

فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے تمام مسالک کی مشترکہ کونسل بنانے کا فیصلہ

21 Apr 2014 09:45

اسلام ٹائمز: ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے اس حوالہ سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مسلکی ہم آہنگی سے متعلق پروگرام منعقد کئے جبکہ اگلے مرحلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے فرقہ واریت سے چھٹکارے او ر بین المسالک ہم آہنگی کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کا چیئرمین مذہبی حلقوں میں اثر و رسوخ رکھنے والا غیر جانبدار شخص ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے اس حوالہ سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مسلکی ہم آہنگی سے متعلق پروگرام منعقد کئے جبکہ اگلے مرحلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور مشاورت کے بعد مشترکہ کونسل کے قیام کی توقع ہے ، کونسل کا چیئرمین ایسے شخص کو بنایا جائے گاجو تمام مسالک کے لئے قابل قبول ہو۔


خبر کا کوڈ: 374836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/374836/فرقہ-واریت-کے-خاتمہ-لئے-تمام-مسالک-کی-مشترکہ-کونسل-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org