QR CodeQR Code

آصف زرداری کیجانب سے الطاف حسین کو سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد

23 Apr 2014 16:21

اسلام ٹائمز: دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین مفاہمت کو نہایت نیک، مثبت اور پاکستان خصوصاً سندھ کے مفاد میں قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فون پر سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین مفاہمت کو نہایت نیک، مثبت اور پاکستان خصوصاً سندھ کے مفاد میں قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و استحکام، ترقی و خوشحالی اور صوبہ کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کریں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ کرے کہ ہمارے درمیان پھر کوئی بدگمانی نہ پیدا ہو اور دوستی اور مفاہمت کا یہ سفر ہم کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھائیں اور بہتر انداز میں کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 375783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375783/ا-صف-زرداری-کیجانب-سے-الطاف-حسین-کو-سندھ-حکومت-میں-شمولیت-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org