0
Wednesday 23 Apr 2014 16:21

آصف زرداری کیجانب سے الطاف حسین کو سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد

آصف زرداری کیجانب سے الطاف حسین کو سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فون پر سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت پر مبارکباد پیش کی ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین مفاہمت کو نہایت نیک، مثبت اور پاکستان خصوصاً سندھ کے مفاد میں قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و استحکام، ترقی و خوشحالی اور صوبہ کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کریں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ کرے کہ ہمارے درمیان پھر کوئی بدگمانی نہ پیدا ہو اور دوستی اور مفاہمت کا یہ سفر ہم کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھائیں اور بہتر انداز میں کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 375783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش