QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں پولیو مہم کو کامیاب کیا جائے گا، علی امین خان

23 Apr 2014 19:53

اسلام ٹائمز: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ حکومت اس کٹھن دور میں بھی عوام کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی حفاظت کرتے ہوئے کئی سکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرکے علاوہ قائم مقام ڈی پی او صادق حسین بلوچ، ای ڈی او ہیلتھ، محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں تمام اداروں کوہدایت کی گئی کہ وہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ حکومت اس کٹھن دور میں بھی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سیکورٹی پر مامور اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور اسکے گرد و نواح میں صحت کا انصاف پروگرام اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگا۔ حکومت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ورکرز کو زیادہ سے زیادہ سیکورٹی دیں اور اس مہم کو کامیاب کریں اور سیکورٹی ادارے بھی اس مہم کے دوران حفاظتی تدابیر کو اختیار کریں۔


خبر کا کوڈ: 375817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/375817/ڈی-آئی-خان-میں-پولیو-مہم-کو-کامیاب-کیا-جائے-گا-علی-امین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org