0
Wednesday 23 Apr 2014 19:53

ڈی آئی خان میں پولیو مہم کو کامیاب کیا جائے گا، علی امین خان

ڈی آئی خان میں پولیو مہم کو کامیاب کیا جائے گا، علی امین خان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی حفاظت کرتے ہوئے کئی سکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرکے علاوہ قائم مقام ڈی پی او صادق حسین بلوچ، ای ڈی او ہیلتھ، محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں تمام اداروں کوہدایت کی گئی کہ وہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ صوبائی وزیر مال خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ حکومت اس کٹھن دور میں بھی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سیکورٹی پر مامور اہلکار بھی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور اسکے گرد و نواح میں صحت کا انصاف پروگرام اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگا۔ حکومت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ورکرز کو زیادہ سے زیادہ سیکورٹی دیں اور اس مہم کو کامیاب کریں اور سیکورٹی ادارے بھی اس مہم کے دوران حفاظتی تدابیر کو اختیار کریں۔

خبر کا کوڈ : 375817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش