QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا 2 روزہ اجلاس شروع، بلدیاتی الیکشن سے متعلق امور پر غور

26 Apr 2014 23:12

اسلام ٹائمز: اجلاس کے پہلے روز پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی مسئولین سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا دو روزہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی زیرصدارت لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور پولیٹیکل سیکرٹریز شریک ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی مسئولین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے بھی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو روزہ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی اتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 376738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376738/ایم-ڈبلیو-پنجاب-کی-پولیٹیکل-کونسل-کا-2-روزہ-اجلاس-شروع-بلدیاتی-الیکشن-سے-متعلق-امور-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org