QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، فوجی افسر سمیت 3 اہلکار شہید

28 Apr 2014 08:46

اسلام ٹائمز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی جس کے پھٹنے سے 3 سکیورٹی اہلکارجاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی اور جنوبی وزیر ستان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے افسر سمیت 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی شام شمالی و جنوبی وزیرستان کی سرحد پر بارودی سرنگ پھٹنے سے سکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے بارودی سرنگ سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 376962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/376962/شمالی-وزیرستان-میں-بارودی-سرنگ-کا-دھماکا-فوجی-افسر-سمیت-3-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org