0
Monday 28 Apr 2014 08:46

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، فوجی افسر سمیت 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، فوجی افسر سمیت 3 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی اور جنوبی وزیر ستان کی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے افسر سمیت 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی شام شمالی و جنوبی وزیرستان کی سرحد پر بارودی سرنگ پھٹنے سے سکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے بارودی سرنگ سڑک کنارے نصب کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 376962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش