QR CodeQR Code

حکومت سندھ شیعہ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، شیعہ ایکشن کمیٹی

29 Apr 2014 14:50

اسلام ٹائمز: دعائیہ و تعزیتی اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ یک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اسلام انسانیت کا خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، مسلسل قتل و غارت سے یہاں کے عوام پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہداء سے یکجہتی کے لئے دعائیہ و تعزیتی اجتماع گلشن اقبال میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور اسلام انسانیت کا خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ حکومت سندھ شیعہ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ سید علی اوسط نے کہا کہ مسلسل ہونے والی قتل و غارت سے یہاں کے عوام پریشان ہیں۔ اجتماع سے سہیل مرزا، مصطفیٰ عباس رضوی، صغیر عابد، رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 377513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/377513/حکومت-سندھ-شیعہ-کلنگ-رکوانے-میں-پوری-طرح-ناکام-ہوچکی-ہے-ایکشن-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org