QR CodeQR Code

امریکا،ٹیکساس کے فوجی اڈے میں فائرنگ،دو افراد ہلاک

21 Sep 2010 08:46

اسلام ٹائمز:ریاست ٹیکساس کے Fort Bliss بیس میں ایک اسٹور پر فائرنگ کا واقعہ ہوا،جس میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلح حملہ آور کو ہلاک کر دیا،حملہ آور کی فائرنگ سے اسٹور پر موجود ایک شخص بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا


ٹیکساس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا میں فوجی اڈے پر فائرنگ میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق ریاست ٹیکساس کے Fort Bliss بیس میں ایک اسٹور پر فائرنگ کا واقعہ ہوا۔جس میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلح حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔حملہ آور کی فائرنگ سے اسٹور پر موجود ایک شخص بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،حملہ آور کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے وہ فورٹ بِلِس کے اڈے میں تعینات اہلکار تھا یا کوئی اور۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور فوجی اڈے کے گیٹ بند کر دیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 37753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37753/امریکا-ٹیکساس-کے-فوجی-اڈے-میں-فائرنگ-دو-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org