QR CodeQR Code

فیصل رضا عابدی کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری

1 May 2014 12:00

اسلام ٹائمز: شیڈول کے مطابق 5 تا 6 مئی کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 15 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی جبکہ 16 مئی کو سندھ اسمبلی میں صبح 9 سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ نشست پیپلز پارٹی کے سابقہ رہنماء سید فیصل رضا عابدی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2 مئی کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 5 تا 6مئی کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 7 تا 8 مئی کو کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 9 مئی کو اپیلیں جمع کرائی جائیں گی، 12 مئی کو اپیلوں پر فیصلے ہونگے، 15 مئی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی، 16 مئی کو سندھ اسمبلی میں صبح 9سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 378239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/378239/فیصل-رضا-عابدی-کے-استعفی-بعد-سینیٹ-کی-خالی-نشست-پر-انتخاب-کیلئے-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org