QR CodeQR Code

سی آئی کے زیر نگرانی پاکستان اور افغانستان میں خفیہ آپریشن

22 Sep 2010 15:02

اسلام ٹائمز:صدر اوباما عراق سے امریکی فوج نکال کر تمام تر توجہ افغانستان اور پاکستان پر مرکوز کرنے کی مہم پر عمل پیرا ہیں،جو سمجھتے ہیں کہ دونوں امریکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے  مطابق امریکی صحافی بوب ووڈ ورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف آپریشن کے لیے تین ہزار افغان اہلکاروں پر مشتمل ٹیم خفیہ آپریشن کر رہی ہے۔ووڈ ورڈ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ اس ٹیم میں انتہائی تربیت یافتہ اور پیشہ ور افغان فوجی شامل ہیں اور اسے کاؤنٹر ٹیررازم پرسواٹ ٹیم کا نام دیا گیا ہے۔امریکی صدر براک اوباما نے بش دور کے چودہ خفیہ احکامات میں توسیع دی ہے،جس کے تحت سی آئی اے کو دنیا بھر میں خفیہ آپریشن کرنے کا جواز فراہم کیا گیا ہے۔
صدر اوباما عراق سے امریکی فوج نکال کر تمام تر توجہ افغانستان اور پاکستان پر مرکوز کرنے کی مہم پر عمل پیرا ہیں،جو سمجھتے ہیں کہ دونوں امریکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں،صدر اوباما کو میک کونیل کی انتہائی خفیہ بریفنگ کے دوران انٹیلیجنس سربراہ نے الزام عائد کرتے ہوئے  صدر اوباما کو بتایا کہ پاکستان،امریکہ کا ناقابل بھروسہ ساتھی ہے اور اسے خفیہ امداد دینے کے باجود پاکستان کی خفیہ سروسز میں موجود عناصر کو نہ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی وہ اس میں دلچسپی رکھتا ہے۔
بوب ووڈ نے پچیس نومبر دو ہزار نو میں اوول آفس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر اواما نے کہا وہ لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ناسور پاکستان میں موجود ہے،اس لیے وہ افغانستان کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں،تاکہ یہ ناسور مزید نہ پھیلے۔


خبر کا کوڈ: 37880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/37880/سی-آئی-کے-زیر-نگرانی-پاکستان-اور-افغانستان-میں-خفیہ-آپریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org