0
Wednesday 22 Sep 2010 15:02

سی آئی کے زیر نگرانی پاکستان اور افغانستان میں خفیہ آپریشن

سی آئی کے زیر نگرانی پاکستان اور افغانستان میں خفیہ آپریشن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے  مطابق امریکی صحافی بوب ووڈ ورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف آپریشن کے لیے تین ہزار افغان اہلکاروں پر مشتمل ٹیم خفیہ آپریشن کر رہی ہے۔ووڈ ورڈ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ اس ٹیم میں انتہائی تربیت یافتہ اور پیشہ ور افغان فوجی شامل ہیں اور اسے کاؤنٹر ٹیررازم پرسواٹ ٹیم کا نام دیا گیا ہے۔امریکی صدر براک اوباما نے بش دور کے چودہ خفیہ احکامات میں توسیع دی ہے،جس کے تحت سی آئی اے کو دنیا بھر میں خفیہ آپریشن کرنے کا جواز فراہم کیا گیا ہے۔
صدر اوباما عراق سے امریکی فوج نکال کر تمام تر توجہ افغانستان اور پاکستان پر مرکوز کرنے کی مہم پر عمل پیرا ہیں،جو سمجھتے ہیں کہ دونوں امریکی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں،صدر اوباما کو میک کونیل کی انتہائی خفیہ بریفنگ کے دوران انٹیلیجنس سربراہ نے الزام عائد کرتے ہوئے  صدر اوباما کو بتایا کہ پاکستان،امریکہ کا ناقابل بھروسہ ساتھی ہے اور اسے خفیہ امداد دینے کے باجود پاکستان کی خفیہ سروسز میں موجود عناصر کو نہ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی وہ اس میں دلچسپی رکھتا ہے۔
بوب ووڈ نے پچیس نومبر دو ہزار نو میں اوول آفس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر اواما نے کہا وہ لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ناسور پاکستان میں موجود ہے،اس لیے وہ افغانستان کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں،تاکہ یہ ناسور مزید نہ پھیلے۔

خبر کا کوڈ : 37880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش