QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے عمران خان کی 11 مئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

3 May 2014 18:36

اسلام ٹائمز: ذرائع کیمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور انکو گیارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے عمران خان کی 11 مئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول  کرلی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما  لیاقت بلوچ  کے مطابق جماعت اسلامی تحریک انصاف کے 11 مئی کے احتجاج میں شرکت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور ان کو گیارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف گیارہ مئی کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس سے عمران خان بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی اس تاریخ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں سے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گذشتہ روز جیو کے پروگرام جرگہ میں کہا تھا کہ عمران خان کے طاہر القادری سے اتحاد کے اعلان پر وہ حیران ہیں، عمران خان نے طاہرالقادری سے اتحاد پر اُن سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 378896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/378896/جماعت-اسلامی-نے-عمران-خان-کی-11-مئی-کے-احتجاج-میں-شرکت-دعوت-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org