0
Saturday 3 May 2014 18:36

جماعت اسلامی نے عمران خان کی 11 مئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

جماعت اسلامی نے عمران خان کی 11 مئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے عمران خان کی 11 مئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت قبول  کرلی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما  لیاقت بلوچ  کے مطابق جماعت اسلامی تحریک انصاف کے 11 مئی کے احتجاج میں شرکت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا اور ان کو گیارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کے خلاف گیارہ مئی کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس سے عمران خان بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی اس تاریخ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں سے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گذشتہ روز جیو کے پروگرام جرگہ میں کہا تھا کہ عمران خان کے طاہر القادری سے اتحاد کے اعلان پر وہ حیران ہیں، عمران خان نے طاہرالقادری سے اتحاد پر اُن سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 378896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش