QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے سربراہ کو احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا، پرویز رشید

3 May 2014 23:40

اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور قانونی محاذ پر شکست کھانے کے بعد عمران خان کو عوامی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ چار حلقوں کی دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عمران خان نے چار کی بجائے چالیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کی پیشکش قبول کیوں نہیں کی۔ لاہور میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ایک صوبے کی حکومت کامیابی سے نہ چلانے والے عمران خان اُس حکومت پر دھاندلی کے الزامات نہ لگائیں جس کو عوام کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قانونی محاذ پر شکست کھانے کے بعد عمران خان کو عوامی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کو طاہر القادری اور شیخ رشید کا سہارا لے کر احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا۔ سینیٹر پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو اب دھاندلی کا خواب کیوں آیا ہے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنا کوئی سیاسی کیس نہیں رہا، اسی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کے فورم پر آ کر کیس لڑنے کو تیار نہیں۔


خبر کا کوڈ: 378996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/378996/تحریک-انصاف-کے-سربراہ-کو-احتجاجی-سیاست-کا-شوق-مہنگا-پڑے-گا-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org