0
Saturday 3 May 2014 23:40

تحریک انصاف کے سربراہ کو احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا، پرویز رشید

تحریک انصاف کے سربراہ کو احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ چار حلقوں کی دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عمران خان نے چار کی بجائے چالیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کی پیشکش قبول کیوں نہیں کی۔ لاہور میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ایک صوبے کی حکومت کامیابی سے نہ چلانے والے عمران خان اُس حکومت پر دھاندلی کے الزامات نہ لگائیں جس کو عوام کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قانونی محاذ پر شکست کھانے کے بعد عمران خان کو عوامی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کو طاہر القادری اور شیخ رشید کا سہارا لے کر احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا۔ سینیٹر پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو اب دھاندلی کا خواب کیوں آیا ہے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنا کوئی سیاسی کیس نہیں رہا، اسی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کے فورم پر آ کر کیس لڑنے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 378996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش