QR CodeQR Code

کراچی میں امن و امان کا جائزہ، وزیراعظم نواز شریف منگل کو کراچی آئیں گے

5 May 2014 16:22

اسلام ٹائمز: دورے کے دوران وزیر اعظم یوتھ قرضہ اسکیم اور امن وامان کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف منگل کو پورٹ قاسم کراچی پر چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے کول بجلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے اور یوتھ قرضہ اسکیم اور امن وامان کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ کے دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے اور کل چھ مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کراچی کے دورے کے دوران پورٹ قاسم پر چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے کول بجلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کراچی میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 379335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379335/کراچی-میں-امن-امان-کا-جائزہ-وزیراعظم-نواز-شریف-منگل-کو-ا-ئیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org