0
Monday 5 May 2014 16:22

کراچی میں امن و امان کا جائزہ، وزیراعظم نواز شریف منگل کو کراچی آئیں گے

کراچی میں امن و امان کا جائزہ، وزیراعظم نواز شریف منگل کو کراچی آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف منگل کو پورٹ قاسم کراچی پر چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے کول بجلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے اور یوتھ قرضہ اسکیم اور امن وامان کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ کے دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے اور کل چھ مئی کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کراچی کے دورے کے دوران پورٹ قاسم پر چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے کول بجلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کراچی میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 379335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش