QR CodeQR Code

بلٹ پروف جیکٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

5 May 2014 19:02

اسلام ٹائمز: افغانستان سے پاکستان سمگل کی جانیوالی چالیس بلٹ پروف جیکٹس طور خم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے برآمد کرکے ملزم عتیق خان کو گرفتار کرلیا۔ جیکٹس انتہائی معیاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ طور خم گیٹ پر خاصہ دار فورس نے چالیس بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرکے عتیق خان کو گرفتار کر لیا۔ افغانستان سے پاکستان آنے والے عتیق خان نامی افغان باشندے کو اہلکاروں نے معمول کی چیکنگ کے لیے روکا تو اس کے سامان میں سے چالیس بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں۔ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش کے لیے لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا۔ مذکورہ جیکٹس کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزن میں انتہائی ہلکی یہ جیکٹس اعلیٰ معیار کی ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ جیکٹس پاکستان میں موجود شدت پسندوں کے استعمال کے لیے سمگل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 379410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/379410/بلٹ-پروف-جیکٹس-سمگل-کرنے-کی-کوشش-ناکام-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org