0
Monday 5 May 2014 19:02

بلٹ پروف جیکٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

بلٹ پروف جیکٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ طور خم گیٹ پر خاصہ دار فورس نے چالیس بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرکے عتیق خان کو گرفتار کر لیا۔ افغانستان سے پاکستان آنے والے عتیق خان نامی افغان باشندے کو اہلکاروں نے معمول کی چیکنگ کے لیے روکا تو اس کے سامان میں سے چالیس بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئیں۔ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش کے لیے لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا۔ مذکورہ جیکٹس کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزن میں انتہائی ہلکی یہ جیکٹس اعلیٰ معیار کی ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ جیکٹس پاکستان میں موجود شدت پسندوں کے استعمال کے لیے سمگل کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 379410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش