QR CodeQR Code

کراچی سے گرفتار امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ

7 May 2014 19:37

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا جوئیل یوگیون نامی امریکی شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے، امریکی حکام کی تصدیق کی تھی کہ اس کی تعیناتی امریکی ریاست میامی کے فیلڈ آفس سے کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سے گرفتار امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے ایجنٹ کی گرفتاری پر پولیس کو شدید دباؤ کا سامنا تھا، پاکستانی حکام نے امریکی ایجنٹ کی رہائی کیلئے پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا جوئیل یوگیون نامی امریکی شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔ امریکی حکام کی تصدیق کی تھی کہ اس کی تعیناتی امریکی ریاست میامی کے فیلڈ آفس سے کی گئی تھی۔ اسے پاکستانی پولیس کی تربیت کے لئے 3 ماہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 380187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380187/کراچی-سے-گرفتار-امریکی-خفیہ-ادارے-ایف-بی-ا-ئی-کے-ایجنٹ-کو-ضمانت-پر-رہا-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org