0
Wednesday 7 May 2014 19:37

کراچی سے گرفتار امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ

کراچی سے گرفتار امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے گرفتار امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے ایجنٹ کی گرفتاری پر پولیس کو شدید دباؤ کا سامنا تھا، پاکستانی حکام نے امریکی ایجنٹ کی رہائی کیلئے پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا جوئیل یوگیون نامی امریکی شخص ایف بی آئی کا ایجنٹ ہے۔ امریکی حکام کی تصدیق کی تھی کہ اس کی تعیناتی امریکی ریاست میامی کے فیلڈ آفس سے کی گئی تھی۔ اسے پاکستانی پولیس کی تربیت کے لئے 3 ماہ کے لئے بھیجا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 380187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش