QR CodeQR Code

مچھ میں بجلی ٹاور گرنے سے بلوچستان کے 28 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

8 May 2014 17:48

اسلام ٹائمز: کیسکو ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے متبادل ذرائع سے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع کو بجلی وقفے وقفے سے فراہم کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مچھ کے علاقے میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاور گرنے سے بلوچستان کے 28 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو مچھ کے علاقے میں تیز آندھی کے نتیجے میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاور گر گئے۔ جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 28 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کیسکو ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے متبادل ذرائع سے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع کو بجلی وقفے وقفے سے فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 380477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/380477/مچھ-میں-بجلی-ٹاور-گرنے-سے-بلوچستان-کے-28-اضلاع-کو-کی-فراہمی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org