QR CodeQR Code

FBI ایجنٹ کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی

10 May 2014 11:41

اسلام ٹائمز: کراچی ملیر جوڈیشل کورٹ میں امریکی شہری جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر پولیس کو 19 مئی تک مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ملیر کی مقامی عدالت نے امریکی شہری جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔ کراچی ملیر جوڈیشل کورٹ میں امریکی شہری جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر پولیس کو 19 مئی تک مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ملزم جوئیل کوکس کے قبضے سے 5 مئی کو کراچی ائیرپورٹ سے میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی تھی۔ ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 381037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/381037/fbi-ایجنٹ-کیس-کی-سماعت-19-مئی-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org