0
Saturday 10 May 2014 11:41

FBI ایجنٹ کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی

FBI ایجنٹ کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ کراچی ملیر کی مقامی عدالت نے امریکی شہری جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔ کراچی ملیر جوڈیشل کورٹ میں امریکی شہری جوئیل کوکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر پولیس کو 19 مئی تک مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ ملزم جوئیل کوکس کے قبضے سے 5 مئی کو کراچی ائیرپورٹ سے میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی تھی۔ ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 381037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش