QR CodeQR Code

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں‌ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

11 May 2014 02:17

اسلام ٹائمز: صوبائی دارالحکومت میں پچھلے ایک ہفتے سے دو بجلی ٹاورز گرنے کا بہانہ بناکر شہر بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گذشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق گذشتہ دنوں مچھ میں تیز بارش کی وجہ سے بجلی کے دو کھمبے گر گئے تھے، جنہیں 1 ہفتے بعد بھی بحال نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں عوام کی جانب سے حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق موجودہ حکومت پنجاب کی فیکٹریوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے، بلوچستان میں 2 ٹاور کے گرنے کا بہانہ بنا رہی ہے۔ اسی لئے ان کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت اس ضمن میں‌ جلد از جلد ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں‌ لائے۔


خبر کا کوڈ: 381330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/381330/کوئٹہ-سمیت-بلوچستان-بھر-میں-بجلی-کی-بدترین-لوڈشیڈنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org