QR CodeQR Code

جنرل سہاگ بھارتی فوج کے نئے سربراہ مقرر

14 May 2014 11:41

اسلام ٹائمز: انہوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے تحت امریکہ اور کینیا میں بھی امن مشن لیڈر کی حثیت سے کام کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یو پی اے حکومت نے اپنے آخری سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک، لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سہاگ کو جنرل بکرم سنگھ کے جانشین کے طور پر ہندوستان کا اگلا فوجی سربراہ مقرر کیا، جنرل بکرم سنگھ 31 جولائی کو ریٹائر ہونگے، سینیارٹی اصول پر عمل کرتے ہوئے جنرل دلبیر سہاگ کا تقرر عمل میں آیا ہے جو موجودہ نائب فوجی سربراہ ہیں، وہ ہندوستانی فوج میں سب سے سینئر لفٹیننٹ جنرل ہیں، سینک سکول چھترو گڈھ میں تعلیم حاصل کرنے والے جنرل سہاگ نے 1970ء میں نیشنل ڈیفنس اکاڈمی میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے تحت امریکہ اور کینیا میں بھی امن مشن لیڈر کی حثیت سے کام کیا ہے، سری لنکا میں آپریشن پون میں کمپنی کمانڈر کی حثیت سے کام کرنے ساتھ ساتھ انہوں نے 53 انفرنٹری بریگیڈ میں جولائی 2003ء سے 2005ء تک کشمیر وادی میں کام کیا جبکہ اکتوبر2007ء سے دسمبر 2008ء تک انہوں نے کرگل میں مونٹین ڈویژن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام کیا۔


خبر کا کوڈ: 382239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/382239/جنرل-سہاگ-بھارتی-فوج-کے-نئے-سربراہ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org