QR CodeQR Code

کراچی، آرام باغ میں پولیس موبائل پر پھینکا گیا دستی بم بی ڈی ایس نے ناکارہ بنا دیا

18 May 2014 10:45

اسلام ٹائمز: آرام باغ تھانے کی حدود میں ڈی ایم سی چوک کے قریب اسنیپ چیکنگ جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا گیا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود میں ڈی ایم سی چوک کے قریب اسنیپ چیکنگ جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا۔ فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے بم ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق بم روسی ساختہ تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔


خبر کا کوڈ: 383744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383744/کراچی-ا-رام-باغ-میں-پولیس-موبائل-پر-پھینکا-گیا-دستی-بم-بی-ڈی-ایس-نے-ناکارہ-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org