QR CodeQR Code

الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی اور لندن میں احتجاجی مظاہرے ملتوی

18 May 2014 10:57

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر حکومت نے یقین دہانی کرا دی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں۔


اسلام ٹائم۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو احتجاجی مظاہرے ملتوی کرنے کی ہدایت کر دی۔ اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر حکومت نے یقین دہانی کرا دی ہے اور چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں۔ اطلاف حسین نے کہا کہ ملک کئی مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہے اس لئے مزید مشکلات میں اضافہ کرنا نہیں چاہتے بلکہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کا حل چاہتے ہیں۔ الطاف حسین کی ہدایت کے بعد رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے ملتوی کر دیئے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں شدید احتجاج کیا بلکہ آج ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 383747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/383747/الطاف-حسین-کی-ہدایت-پر-کراچی-اور-لندن-میں-احتجاجی-مظاہرے-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org