QR CodeQR Code

کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اطہر عمران

24 May 2014 21:55

اسلام ٹائمز: دورہ کراچی میں مختلف رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ جب تک سکیورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں ختم کیا جائیگا، تب تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی مملکت خداداد پاکستان کی جڑوں کو کاٹنے کے مترادف ہے، کراچی کی بدامنی میں ملک کی ایجنسیاں اور سیاسی جماعتیں مشترکہ طور پر ملوث ہیں۔ یہ بات آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے دوران مختلف رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا اصل مسئلہ معیشت اور اقتدار پر قبضہ کا مسئلہ ہے، سیاسی جماعتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مافیا کا کردار ادا کرتے ہوئے مظلوم عوام پر اپنا رعب قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور طالب علموں کا قتل عام معاشرے سے اہل علم و دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی مداخلت اور پے رول پر جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں ختم کیا جائے گا، تب تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔


خبر کا کوڈ: 385917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/385917/کراچی-میں-شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-سندھ-حکومت-کی-نااہلی-کا-منہ-بولتا-ثبوت-ہے-اطہر-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org