0
Saturday 24 May 2014 21:55

کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اطہر عمران

کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی مملکت خداداد پاکستان کی جڑوں کو کاٹنے کے مترادف ہے، کراچی کی بدامنی میں ملک کی ایجنسیاں اور سیاسی جماعتیں مشترکہ طور پر ملوث ہیں۔ یہ بات آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے دوران مختلف رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا اصل مسئلہ معیشت اور اقتدار پر قبضہ کا مسئلہ ہے، سیاسی جماعتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مافیا کا کردار ادا کرتے ہوئے مظلوم عوام پر اپنا رعب قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور طالب علموں کا قتل عام معاشرے سے اہل علم و دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی مداخلت اور پے رول پر جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں ختم کیا جائے گا، تب تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔
خبر کا کوڈ : 385917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش