QR CodeQR Code

غذر کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائینگے، مہدی شاہ

27 May 2014 16:18

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی جی بی نے کہا ہے کہ غذر کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام اعلانات پر عمل در آمد اورخصوصی پیکج کے تحت غذر میں جاری ترقیاتی کاموں کے تمام واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی وزیر تعلیم و قانون علی مدد شیر کی سربراہی میں آنے والے غذر سے آنے والے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائینگے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ غذر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اعلانات پر عمل در آمد اور خصوصی پیکج کے تحت غذر میں جاری ترقیاتی کاموں کے تمام واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ  نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ غذر میں وزیراعلٰی خصوصی پیکج کے تحت ترقیاتی کاموں کے واجبات کی مکمل ادائیگی اور عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 386792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386792/غذر-کے-مسائل-حل-کرنے-کیلئے-بھرپور-اقدامات-کیے-جائینگے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org