QR CodeQR Code

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے وفد کی سابق آرمی چیف پرویز مشرف سے ملاقات

27 May 2014 17:37

اسلام ٹائمز: ملاقات کے موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین نے پرویز شرف کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی، سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ سید اظہر حسین نقوی، علامہ عبداللہ رضوانی اور رضی حیدر نے سابق صدرِ پاکستان و سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی عیادت کی۔ ملاقات کے موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین نے پرویز شرف کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ملکی امور سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 386830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/386830/آل-پاکستان-شیعہ-ایکشن-کمیٹی-کے-وفد-کی-سابق-آرمی-چیف-پرویز-مشرف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org