0
Tuesday 27 May 2014 17:37

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے وفد کی سابق آرمی چیف پرویز مشرف سے ملاقات

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے وفد کی سابق آرمی چیف پرویز مشرف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ سید اظہر حسین نقوی، علامہ عبداللہ رضوانی اور رضی حیدر نے سابق صدرِ پاکستان و سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی عیادت کی۔ ملاقات کے موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین نے پرویز شرف کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ملکی امور سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 386830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش