QR CodeQR Code

جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دینگے

مذاکرات کا عمل درحقیقت آپریشن کا جواز پیدا کرنے کیلئے تھا، مولانا فضل الرحمان

30 May 2014 19:34

اسلام ٹائمز: پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جب کہا گیا امن کو ایک اور موقع دیتے ہیں، میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ اس کا مقصد کچھ اور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم صرف امن پر اتفاق کرتی ہے، امن صرف مذاکرات کے ذریعے آسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے، قبائلی اقدار کے تحت بنایا گیا جرگہ جب تک خود ختم نہیں ہوتا اس کی جگہ دوسرا جرگہ نہیں لے سکتا، مذاکرات کا عمل درحقیقت آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لیے تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جب کہا گیا امن کو ایک اور موقع دیتے ہیں اسی وقت سمجھ گیا تھا اس کامقصد کچھ اور ہے۔


خبر کا کوڈ: 387830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/387830/مذاکرات-کا-عمل-درحقیقت-آپریشن-جواز-پیدا-کرنے-کیلئے-تھا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org