0
Friday 30 May 2014 19:34
جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دینگے

مذاکرات کا عمل درحقیقت آپریشن کا جواز پیدا کرنے کیلئے تھا، مولانا فضل الرحمان

مذاکرات کا عمل درحقیقت آپریشن کا جواز پیدا کرنے کیلئے تھا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم صرف امن پر اتفاق کرتی ہے، امن صرف مذاکرات کے ذریعے آسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جبر کی بنیاد پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں ہونے دیں گے، قبائلی اقدار کے تحت بنایا گیا جرگہ جب تک خود ختم نہیں ہوتا اس کی جگہ دوسرا جرگہ نہیں لے سکتا، مذاکرات کا عمل درحقیقت آپریشن کا جواز پیدا کرنے کے لیے تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جب کہا گیا امن کو ایک اور موقع دیتے ہیں اسی وقت سمجھ گیا تھا اس کامقصد کچھ اور ہے۔
خبر کا کوڈ : 387830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش