QR CodeQR Code

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

31 May 2014 15:46

واضح رہے کہ کراچی میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یکم جون بروز اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ اور لبیک یاحسین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت شہر کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اطلاعات، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صوبے بھر کی امن و امان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یکم جون بروز اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ اور لبیک یاحسین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 388067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388067/کراچی-میں-وزیراعلی-سندھ-کی-زیر-صدارت-امن-امان-سے-متعلق-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org