QR CodeQR Code

چین نے امریکی وزیر دفاع کے الزامات مسترد کر دیئے

امریکی وزیر دفاع کے الزامات بےبنیاد اور انکا انداز بیان انتہائی خطرناک ہے، چین

1 Jun 2014 00:20

اسلام ٹائمز۔ شنگریلا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا تھا چین جنوبی سمندری علاقے میں اپنے اقدامات سے عدم استحکام پیدا کر رہا ہے جس سے خطے میں دیرپا ترقی کا توازن خراب ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی الزامات کے بعد چین اور امریکی حکام کے درمیان بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔ چین کا کہنا ہے امریکی وزیر دفاع کا بیان غیرضروری اور بےبنیاد ہے۔  امریکا اور جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ تنظیم شنگریلا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا تھا کہ چین جنوبی سمندری علاقے میں اپنے اقدامات سے عدم استحکام پیدا کر رہا ہے جس سے خطے میں دیرپا ترقی کا توازن خراب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا دیگر ممالک عالمی قوانین کی پرواہ نہیں کریں گے تو امریکا بھی آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھے گا۔ دوسری جانب چین نے امریکی وزیر دفاع کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ چین کے نائب فوجی سربراہ کا کہنا ہے امریکی وزیر دفاع کے الزامات بے بنیاد اور ان کا انداز بیان انتہائی خطرناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 388152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388152/امریکی-وزیر-دفاع-کے-الزامات-بےبنیاد-اور-انکا-انداز-بیان-انتہائی-خطرناک-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org