0
Sunday 1 Jun 2014 00:20
چین نے امریکی وزیر دفاع کے الزامات مسترد کر دیئے

امریکی وزیر دفاع کے الزامات بےبنیاد اور انکا انداز بیان انتہائی خطرناک ہے، چین

امریکی وزیر دفاع کے الزامات بےبنیاد اور انکا انداز بیان انتہائی خطرناک ہے، چین
اسلام ٹائمز۔ امریکی الزامات کے بعد چین اور امریکی حکام کے درمیان بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔ چین کا کہنا ہے امریکی وزیر دفاع کا بیان غیرضروری اور بےبنیاد ہے۔  امریکا اور جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ تنظیم شنگریلا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا تھا کہ چین جنوبی سمندری علاقے میں اپنے اقدامات سے عدم استحکام پیدا کر رہا ہے جس سے خطے میں دیرپا ترقی کا توازن خراب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا دیگر ممالک عالمی قوانین کی پرواہ نہیں کریں گے تو امریکا بھی آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھے گا۔ دوسری جانب چین نے امریکی وزیر دفاع کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ چین کے نائب فوجی سربراہ کا کہنا ہے امریکی وزیر دفاع کے الزامات بے بنیاد اور ان کا انداز بیان انتہائی خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 388152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش