QR CodeQR Code

خطرناک دہشت گردوں کی رہائی

امریکیوں کی جانیں خطرے میں ہیں، اپوزیشن کی اوبامہ پر تنقید

2 Jun 2014 12:39

اسلام ٹائمز: امریکہ کی طرف سے افغان قیدیوں کو قطر کے حوالے کیے جانے پر افغانستان نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کو ایک تیسرے ملک کے حوالے کیا جانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی فوجی کے بدلے پانچ طالبان کمانڈروں کی رہائی کے متعلق امریکہ کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان پر رسہ کشی جاری ہے۔ امریکہ کی اہم جماعت ریپبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ اس سے امریکیوں کی جانیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین نے کہا کہ جن قیدیوں کو قطر کے حوالے کیا گیا ہے وہ انتہائی خطرناک قسم کے لوگوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان نے بھی قیدیوں کے اس تبادلے کی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ قیدیوں کو ایک تیسرے ملک کے حوالے کیا جانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے ایک بیان میں امریکی فوجی کے بدلے پانچ طالبان رہنماؤں کی رہائی کو بڑی فتح قرار دیا ہے۔ ملا عمر کے بیان میں مسلمان افغان قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو تقریباً پانچ سال بعد طالبان کی قید سے سنیچر کو رہائی ملی ہے اور انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 388419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388419/امریکیوں-کی-جانیں-خطرے-میں-ہیں-اپوزیشن-اوبامہ-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org