QR CodeQR Code

صدر ممنون حسین نے صدر کے بجائے نون لیگ کا نمائندہ بن کر تقریر کی، عمران خان

2 Jun 2014 15:21

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صدر کی تقریر وفاق کی علامت ہوتی ہے، صدر نے پارٹی کیجانب سے لکھی گئی تقریر کی، تقریر میں اقلیتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں آج صدر مملکت نے نہیں بلکہ مسلم لیگ نون کے نمائندے نے تقریر کی، موجودہ حکومت ایک سال سے حکم امتناع پر تمام معاملات چلا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر کی تقریر وفاق کی علامت ہوتی ہے، صدر نے پارٹی کی جانب سے لکھی گئی تقریر کی، انہوں نے کہا کہ تقریر میں اقلیتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں اتنی بڑی دھاندلی کی گئی کہ اب سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، دھاندلی کے معاملے پر ہم نے سب قانونی راستے استعمال کئے، کلیریکل غلطی کے باعث مسلم لیگ نون کے ووٹ ستر لاکھ سے سوا کروڑ تک گئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے، ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ سے جمہوریت مضبوط ہوگی، وزیراعظم کے دورہ بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں نواز شریف کے ساتھ اسکول کے بچوں کی طرح کا سلوک کیا گیا، بھارت نے جامع مذاکرات کو ملیامیٹ کر دیا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ملک میں انتہا پسندی بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ جیو نے میرا میڈیا ٹرائل کیا، لیکن کسی میڈیا گروپ کی بندش نہیں ہونی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 388481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388481/صدر-ممنون-حسین-نے-کے-بجائے-نون-لیگ-کا-نمائندہ-بن-کر-تقریر-کی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org