0
Monday 2 Jun 2014 15:21

صدر ممنون حسین نے صدر کے بجائے نون لیگ کا نمائندہ بن کر تقریر کی، عمران خان

صدر ممنون حسین نے صدر کے بجائے نون لیگ کا نمائندہ بن کر تقریر کی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں آج صدر مملکت نے نہیں بلکہ مسلم لیگ نون کے نمائندے نے تقریر کی، موجودہ حکومت ایک سال سے حکم امتناع پر تمام معاملات چلا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر کی تقریر وفاق کی علامت ہوتی ہے، صدر نے پارٹی کی جانب سے لکھی گئی تقریر کی، انہوں نے کہا کہ تقریر میں اقلیتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں اتنی بڑی دھاندلی کی گئی کہ اب سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، دھاندلی کے معاملے پر ہم نے سب قانونی راستے استعمال کئے، کلیریکل غلطی کے باعث مسلم لیگ نون کے ووٹ ستر لاکھ سے سوا کروڑ تک گئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے، ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ سے جمہوریت مضبوط ہوگی، وزیراعظم کے دورہ بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں نواز شریف کے ساتھ اسکول کے بچوں کی طرح کا سلوک کیا گیا، بھارت نے جامع مذاکرات کو ملیامیٹ کر دیا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ملک میں انتہا پسندی بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ جیو نے میرا میڈیا ٹرائل کیا، لیکن کسی میڈیا گروپ کی بندش نہیں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 388481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش