QR CodeQR Code

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا یوم شہادت 12 جون کو منایا جائے گا

2 Jun 2014 19:14

اسلام ٹائمز: علامہ راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں مذہبی پروگرام اور تقریبات منعقد ہوگی جس میں شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفرا زنعیمی شہید کی عظمت کو بیان کیا جائے جبکہ مرکزی تقریب جامعہ نعیمیہ میں شہید پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ 12 جون کو شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کا یوم شہادت بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر آئندہ جمعہ سے، ہفتہ شہید پاکستان منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں مذہبی پروگرام اور تقریبات منعقد ہوں گی جن میں شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی عظمت کو بیان کیا جائے جبکہ مرکزی تقریب 12 جون کے دن جامعہ نعیمیہ میں شہید پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے جید علماء ومشائخ، صحافی اور مختلف اسکالرز حضرت شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 388561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388561/ڈاکٹر-سرفراز-نعیمی-کا-یوم-شہادت-12-جون-کو-منایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org