QR CodeQR Code

آئی ایس او کے زیراہتمام امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب کل اتوار کو ہو گی

7 Jun 2014 17:45

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹریٹ المصطفی ہاؤس مسلم ٹاؤن لاہور میں ہونے والی تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر خصوصی خطاب کریں گے، برسی کی تقریب کا اہتمام آئی ایس او لاہور ڈویژن نے کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رہ) کی پچیسویں برسی کی مناسبت سے آئی ایس او لاہور ڈویژن کی جانب سے آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم ٹاؤن لاہور میں کل بروز اتوار بعد از مغرب سمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس سے علامہ حیدر علی نقوی، علامہ محمد رضا مظفری اور دیگر علماء خطاب کریں گے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر اسلامی نظریات اور الہیٰ فکر کی ترویج راہِ امام خمینی پر چلے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے لا شرقیہ لا غربیہ نا نعرہ بلند کر کے حد فاصل کھینچ لی اور اس طرح سے حق اور باطل کو جدا کر دیا۔ امام خمینی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے امت مسلماں کو یکجا کرنے کے لیے عملی جدوجہد کی جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور ڈویژن کے عہدہداروں کو احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور لوکل آبادیوں سے طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 390010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390010/ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-امام-خمینی-رہ-کی-برسی-تقریب-کل-اتوار-کو-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org