0
Saturday 7 Jun 2014 17:45

آئی ایس او کے زیراہتمام امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب کل اتوار کو ہو گی

آئی ایس او کے زیراہتمام امام خمینی (رہ) کی برسی کی تقریب کل اتوار کو ہو گی
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رہ) کی پچیسویں برسی کی مناسبت سے آئی ایس او لاہور ڈویژن کی جانب سے آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ مسلم ٹاؤن لاہور میں کل بروز اتوار بعد از مغرب سمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس سے علامہ حیدر علی نقوی، علامہ محمد رضا مظفری اور دیگر علماء خطاب کریں گے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر اسلامی نظریات اور الہیٰ فکر کی ترویج راہِ امام خمینی پر چلے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے لا شرقیہ لا غربیہ نا نعرہ بلند کر کے حد فاصل کھینچ لی اور اس طرح سے حق اور باطل کو جدا کر دیا۔ امام خمینی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے امت مسلماں کو یکجا کرنے کے لیے عملی جدوجہد کی جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور ڈویژن کے عہدہداروں کو احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور لوکل آبادیوں سے طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 390010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش