QR CodeQR Code

ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا

11 Jun 2014 00:25

اسلام ٹائمز: ذرائع کیمطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے پاکستان آنے کیلئے 22 جون کا ٹکٹ کینڈا سے بک کروایا ہے اور وہ 23 جون کو اپنے رفقاء کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے رہنما اور کارکن انکا استقبال کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا۔ تئیس جون کو لاہور کیلئے ٹکٹ بک بھی کرا لیا ہے۔ عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان آنے کے لیے 22 جون کا ٹکٹ کینڈا سے بک کروایا ہے اور وہ 23 جون کو پاکستان اپنے رفقاء کے ہمراہ پہنچیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے رہنما اور کارکن ان کا استقبال کریں گے۔ عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کل پریس کانفرنس میں پاکستان واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 390912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390912/ڈاکٹر-طاہر-القادری-نے-پاکستان-واپسی-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org