0
Wednesday 11 Jun 2014 00:25

ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا

ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا۔ تئیس جون کو لاہور کیلئے ٹکٹ بک بھی کرا لیا ہے۔ عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان آنے کے لیے 22 جون کا ٹکٹ کینڈا سے بک کروایا ہے اور وہ 23 جون کو پاکستان اپنے رفقاء کے ہمراہ پہنچیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے رہنما اور کارکن ان کا استقبال کریں گے۔ عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کل پریس کانفرنس میں پاکستان واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 390912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش