QR CodeQR Code

بنوں میں ڈیوٹی دینے سے انکار، ایلیٹ فورس کے 22 اہلکار نوکری سے برخواست

13 Jun 2014 05:26

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں کوڈیوٹی کے لیے بنوں جانے کا حکم دیا گیا، اہلکاروں نے ڈی ایس پی باران خان سے تکرار کیا، ڈی ایس پی کی شکایت پر ڈپٹی کمانڈنٹ نے نوکری سے برخواست کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے 22 اہلکاروں کو نوکری سے برخواست کر دیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بنوں بھیجنے کے آرڈرز جاری کئے گئے تو اہلکاروں نے ڈی ایس پی باران سے حکم نامہ روکنے کی درخواست کی۔ ڈی ایس پی کے نامناسب رویے کی وجہ سے تلخ کلامی ہوگئی۔ ڈی ایس پی نے ڈپٹی کمانڈنٹ خیبرپختونخوا کو ایمرجنسی لیٹر لکھا جس میں شکایت درج کی کہ اہلکار احکامات پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمانڈنٹ نے شکایت پر اہلکاروں کا موقف سنے بغیر انہیں نوکری سے برخواست کردیا۔ اس زیادتی کے خلاف اہلکاروں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکاروں کو نوکری پر دوبارہ بحال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 391601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/391601/بنوں-میں-ڈیوٹی-دینے-سے-انکار-ایلیٹ-فورس-کے-22-اہلکار-نوکری-برخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org