0
Friday 13 Jun 2014 05:26

بنوں میں ڈیوٹی دینے سے انکار، ایلیٹ فورس کے 22 اہلکار نوکری سے برخواست

بنوں میں ڈیوٹی دینے سے انکار، ایلیٹ فورس کے 22 اہلکار نوکری سے برخواست
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے 22 اہلکاروں کو نوکری سے برخواست کر دیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بنوں بھیجنے کے آرڈرز جاری کئے گئے تو اہلکاروں نے ڈی ایس پی باران سے حکم نامہ روکنے کی درخواست کی۔ ڈی ایس پی کے نامناسب رویے کی وجہ سے تلخ کلامی ہوگئی۔ ڈی ایس پی نے ڈپٹی کمانڈنٹ خیبرپختونخوا کو ایمرجنسی لیٹر لکھا جس میں شکایت درج کی کہ اہلکار احکامات پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمانڈنٹ نے شکایت پر اہلکاروں کا موقف سنے بغیر انہیں نوکری سے برخواست کردیا۔ اس زیادتی کے خلاف اہلکاروں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلکاروں کو نوکری پر دوبارہ بحال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 391601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش